اداکاره عینا آصف 18 برس کی ہوگئیں سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عینا آصف نے اپنی 18ویں سالگرہ منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ وہ 18 سال کی ہو گئی ہیں۔
عینا نے اس سیلیبریشن کی چند تصاویر بھی شیئر کیں جس میں ان کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے لال رنگ کا سادہ لانگ ڈریس پہنا۔















