
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے باعث جنازے اٹھ رہے ہیں، اس لیے صوبائی حکومت لانگ مارچ ملتوی کرکے امن و امان کی بحالی اور گورننس کے مسائل پر توجہ دے اور تمام سیاسی جماعتیں صوبے میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے اور ایسی حد تک نہ جائے کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت کو مجبوری کے تحت گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنا پڑے۔
قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا نے خیبر ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کرکے ہاؤس آفیسرز اور ٹرینی میڈیکل آفیسرز کے احتجاج سے اظہارِ یکجہتی کیا، جن کی درخواست پر ینگ ڈاکٹرز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔















