الزامات اور افواہوں پر تحریری وضاحت کا مطالبہ: محمد رضوان کا ایک بار پھرNCCIA سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

0
11

قومی کرکٹر محمد رضوان نے ایک بار پھر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں وہ اپنے خلاف الزامات اور عدم تعاون کی افواہوں پر تحریری وضاحت مانگیں گے۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان NCCIA کو ایک خط لکھیں گے جس میں وہ اپنے خلاف عائد الزامات کے حوالے سے دوبارہ سوالات پوچھیں گے۔
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان پہلی پیشی پر ہی اپنا پاسورڈ ایجنسی کے حوالے کر چکے ہیں اور وہ تفتیش میں ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم وہ اب اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تحریری تفصیلات حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ صورتحال واضح ہو سکے۔

Leave a reply