9مئی جیسی کوشش کچل دی جا ئےگی خواجہ آصف کا تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق سخت انتباہ

0
9

وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اپنی قیادت کی حمایت سے 4 اکتوبر سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے عناصر کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا اور ملک میں بدامنی اور تشدد پھیلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ آئندہ لانگ مارچ کے دوران بھی مظاہروں اور جلسے جلوسوں کی آڑ میں فوجی یا پولیس تنصیبات اور چوکیوں کے قریب افراتفری اور بدامنی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
انہوں نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور لانگ مارچ کے منتظمین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مارچ کے کسی مرحلے میں ’9 مئی جیسی دہشتگردی‘ کی کوشش کی گئی تو ایسی ہر کوشش کو مکمل طور پر کچل دیا جائے گا اور اس میں ملوث افراد کے خلاف دہشتگردوں کی طرح کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply