حرمین شریفین پر حملہ ناقابل برداشت طاہر اشرفی کا حوثیوں کو دوٹوک پیغام

0
10

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے حوثی باغیوں کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔
جامعہ منظورالاسلامیہ لاہور میں تحفظ حرمین شریفین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ وہ احتجاج کے لیے سڑکوں پر نہیں آئیں گے، تاہم مساجد میں حوثیوں کے اقدامات کی مذمت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کر چکے ہیں اور سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اس معاملے کو شیعہ سنی تنازع بنانے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

Leave a reply