خیبرپختونخوا حکومت کاسرکاری ملاز مین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

0
9

خیبرپختونخوا میں ہڑتال میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا تاہم احتجاج میں حصہ لینے والے ٹرینیز کا اضافی وظیفہ معطل رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں جاری احتجاج کے پیشِ نظر صوبائی حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہڑتال میں حصہ نہ لینے اور فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں اور وظائف میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔
محکمہ صحت نے کہا کہ یہ اضافی الاؤنس صرف انہی میڈیکل آفیسرز اور ٹرینیز کو دیا جائے گا، جنہوں نے احتجاج کے دوران بھی مریضوں کی دیکھ بھال اور ڈیوٹیاں جاری رکھیں۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ 15 فیصد اضافی وظیفے کا حقدار صرف وہی عملہ ہوگا جو ہڑتال کے دوران ڈیوٹی پر موجود رہا۔
احتجاج میں حصہ لینے والے ٹرینیز کا اضافی وظیفہ تنازع حل ہونے تک معطل رہے گا۔
پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ( نے تمام میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز سے ڈیوٹی پر موجود رہنے والے ٹرینیز اور میڈیکل آفیسرز کی تفصیلات 2 روز کے اندر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسپتالوں سے بھیجی جانے والی فہرستوں میں ٹرینی کا نام، شعبہ، ٹریننگ لیول، ڈیوٹی کے آغاز کی تاریخ اور متعلقہ سپروائزر کا نام شامل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
تمام ٹرینیز کی حاضری اور ڈیوٹی کی سچائی کا اندراج متعلقہ شعبے کے سربراہ سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہوگا۔

Leave a reply