سسٹم ہیک نا سوفٹ وئیر کا کریک،اےٹی ایم کابڑافراڈبےنقاب

0
7

سسٹم ہیک نا سوفٹ وئیر کا کریک بلکہ بینک اے ٹی ایم سے صرف معمولی سی چھیڑچھاڑ سے شہریوں کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے غائب ہوگئے۔
لاہور میں میٹرک فیل لڑکوں پر مشتمل گینگ نے درجن بھر وارداتیں کر ڈالیں۔وحدت کالونی لاہور میں واقع بنک کی اے ٹی ایم سے ایک بزرگ خاتون کیش نکلوانے آئی۔ وہاں پہلے سے تین افراد موجود تھے۔ جو ایک کیبن کے اندر دو باہر تھے۔اندر موجود شخص نے مشین میں اے ٹی ایم کارڈ پھنسنے کا ڈرامہ رچایا۔ باقی دونوں نے انجان بن کر بزرگ خاتون کو موقع دیا۔ جیسے ہی انہوں نے اے ٹی ایم استعمال کیا، مشین جام ہو گئی۔
بزرگ خاتون نے کچھ لمحے انتظار کیا، کارڈ باہر نہ آیا تو واپس چلی گئیں۔ ابھی گھر بھی نہ پہنچی تھی کہ اکاونٹ سے پیسے نکلنے کا میسج موصول ہو گیا۔
پولیس نے کھوج لگانا شروع کی تو تفتیش چونیاں تک پہنچ گئی۔ اور دو سگے بھائیوں پر مشتمل تین رکنی گینگ کو دھر لیا گیا۔ یہ گینگ ایک سال کےدوران درجن سے زائد واراتیں کرچکا اور ان کا نشانہ زیادہ تربزرگ شہری ہوتے تھے۔
پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ یہ ملزمان صرف اے ٹی ایم کی لینگوئج موڈیول تبدیل کرتے تھے۔ جس سے سسٹم کو بحال ہونے میں 10 منٹ سے زائد وقت لگتا، اس دوران جو بھی کیش نکالنے کی کوشش کرتا اے ٹی ایم کارڈ روک لیتی۔

Leave a reply