بالی ووڈ کے سینئر اداکارنانا پاٹیکر انتقال کرگئے

بالی ووڈ کے سینئر اور معروف اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں شدید سینے میں درد کی شکایت ہوئی، جس پر طبی عملے کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق میڈیکل ٹیم جب نانا پاٹیکر کےفلیٹ پہنچی تو وہ بے ہوش تھے،جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کے مطابق ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر اداکار کی موت کی تصدیق کردی۔














