ہم حضور ﷺ کے امتی ہیں خوش رہیں اور اپنا خیال رکھیں،شاہد آفریدی

0
7

سابق پاکستانی کرکٹ کپتان اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انسان کو اپنی باتوں کی بجائے اپنے عمل سے پہچان بنانی چاہیے۔

اسلام چینل بزنس ایوارڈز 2026 کے موقع پر شاہد آفریدی نے گفتگو کی گئی اور وہ شاہد آفریدی ’وحدہ‘ (Wahda) برانڈ کے سفیر ہیں۔

گفتگو کے دوران اُن سے پوچھا گیا کہ انہیں اس برانڈ نے کس چیز کی وجہ سے متاثر کیا اور اس کا وہ کون سا وژن ہے جس کے تحت مسلم برادری کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا جب میں نے ان کو وژن دیکھا تو مجھے بہت اچھا لگا کہ بات صرف مسلمہ امہ کو ایک جگہ جمع کرنے کی ہے، مگر بدقسمتی سے ہم ایک جگہ ہیں نہیں، اس لئے میں یہ چاہتا ہوں میں اس برانڈ کو سپورٹ کروں۔

برٹش مسلم کمیونٹی کو پیغام دیتے ہوئے کہا ’ خوش رہیں اور اپنا خیال رکھیں اور پتہ چلنا چاہیے ہم حضورﷺ کے امتی ہیں، آپ کا رویہ ویسا ہونا چاہیے۔‘

Leave a reply