گورنر راج مسترد، پی ٹی آئی لانگ مارچ ختم کرنے پر راضی تھی،مولانا فضل الرحمان

0
7

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وفاقی حکومت کا یہ اقدام جمہوریت اور عوام کے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ جے یو آئی اس فیصلے کے خلاف عوام سے رجوع کرے گی، پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے گی اور عدالت سے بھی رجوع کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں آئین اور انسانی حقوق کا دفاع کریں گے اور کسی بھی ایسے اقدام کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں جو ان کے بقول غیر آئینی ہو۔
مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ وہ 7 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے تو اسی روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے ان سے ملاقات کی اور بحران کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
ان کے مطابق ملاقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے روز اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزرا بھی ان سے ملنے آئے اور بحران کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ اس دوران دونوں جانب کا مؤقف سنا گیا۔
مولانا فضل الرحمان کے مطابق پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری تھا، تاہم ان کی مداخلت کے بعد اسے آگے بڑھانے کے حوالے سے کوئی بڑا اعلان نہیں کیا گیا اور اسلام آباد آنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔

Leave a reply