اداکارہ نیلم منیر کی بیٹے کے ساتھ پہلی تصویر، ننھے شہزادے کیلئے پیار بھرا پیغام

0
10

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام انہوں نے محمد ہمدان رکھا ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ہسپتال کے بستر سے اپنے نوزائیدہ بچے کو گود میں لیے ہوئے یہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔
انہوں نے کیپشن میں جذباتی انداز میں لکھا، “وہ لمحہ جب میں کسی کی پوری دنیا بن گئی۔ الحمدللہ، میرا چھوٹا شہزادہ محمد ہمدان، میری قبول ہونے والی دعا اور میری زندگی کی سب سے بڑی نعمت”۔
اس خبر کے سامنے آتے ہی شوبز انڈسٹری کے ستاروں اور لاکھوں مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور شہزادے کے لیے نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

Leave a reply