تمام سیاسی جماعتیں خیبر پختونخوا کے آئینی حقوق کے تحفظ اور اس نا انصافی کے خلاف آواز اٹھائیں، اسمبلی اسد قیصر

0
8

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے ملک میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے انہیں یکسر مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے ذمہ دار وفاق کے یہ اقدامات ہیں، جب کہ انہوں نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے متفقہ امن جرگے کی قرارداد پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ملکی معاملات میں عوام کے بنیادی حقوق اور اختیارات کو نظر انداز کرنا ناقابل قبول ہے۔
اسد قیصر نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائیں، کیونکہ صوبے کے حقوق پر ڈاکہ کسی صورت منظور نہیں، اور وہ اس کے خلاف اپنی آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Leave a reply