
جے یو آئی سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے حکومت کی شرائط تسلیم کر لی تھیں، معاملہ حکومتی رویے کی وجہ سے ناکام ہوا۔
جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان معاملات طے پانے کے قریب تھے اور مولانا فضل الرحمان کی کوششوں سے کامیابی مل رہی تھی۔
جے یو آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی تمام شرائط اور فارمولے پر راضی ہو چکی تھی۔ وہ لانگ مارچ ختم اور اگلے دن ملاقات کی اجازت کے اصول پر تیار تھی ثالثی کے ذریعے دونوں فریقین کو تھوڑا پیچھے ہٹنا تھا تا کہ عزت نفس مجروح نہ ہو۔
کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے حکومت کی شرائط تسلیم کر لی تھیں۔ احتجاج کی کال واپس اور بانی عمران خان سے ملاقات کا فارمولہ حکومتی رویے کی وجہ سے ناکام ہوا۔ معاملہ ٹوٹا نہیں توڑا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی کے حکومتی ارکان سے رابطوں کا نہیں بتایا گیا۔ اب یہ بات سب کے سامنےآ گئی۔ فریقین کے درمیان معاملات طے ہوچکے تھے۔ اس کے بعد بات چیت کا فیل ہونا سمجھ سے باہر تھا۔ اب مولانا فضل الرحمان اور ہمارا گلہ بنتا ہے۔















