حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا

0
10

حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل 61 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 396 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اکتوبر سے ہوگا۔

Leave a reply