
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف سوشل سیکیورٹی ہسپتال اور رحمت اللعالمین کارڈیک سینٹر کے او پی ڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا جائزہ لیا اور وہاں زیر علاج مریضوں سے براہِ راست ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعلیٰ نے او پی ڈی میں موجود مریضوں اور ان کے اہلخانہ سے فراہم کردہ طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور ہسپتال کے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔















