اقرار الحسن لاہور سے کراچی کی عدالت میں پیش؛ 4 روزہ ریمانڈ منظور

0
15

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کو عدالت میں پیش کر دیا، جہاں عدالت نے ان کا 4 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔

اقرار الحسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان کے خلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ نمبر 101/2026 درج ہے، جبکہ سائبر کرائم ایجنسی کی ٹیم عدالتی کارروائی کے بعد انہیں واپس سیل منتقل کر گئی۔

اطلاعات کے مطابق اقرار الحسن کو لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد رات ایک بجے کراچی منتقل کیا گیا۔ ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Leave a reply