خواتین مالی طورپرخودمختاربنیں،اداکارہ درفشاں سلیم

اداکارہ درفشاں سلیم نے خواتین کو مالی خود مختاری اور خود انحصاری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خواتین کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنی طاقت خود بنیں اور محبت کے لیے دل کے دروازے بھی کھلے رکھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ خواتین مالی طور پر خود مختار بنیں اور اپنی زندگی اس اُمید پر نہ گزاریں کہ ایک دن آپ کو مثالی شریکِ حیات مل جائے گا، محبت خوبصورت ہے، لیکن اپنے پیروں پر خود کھڑے ہونے کا تحفظ بھی اتنا ہی اہم ہے۔
محبت بھرا رشتہ زندگی کو خوبصورت بنا سکتا ہے، تاہم خواتین کا مستقبل اور تحفظ مکمل طور پر کسی دوسرے شخص پر منحصر نہیں ہونا چاہیے۔















