
وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کا مقصد صرف اور صرف دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کا مقصد صرف اور صرف دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہے، اور حکومت اپنے مقصد کے حصول تک اسے جاری رکھ سکتی ہے، خواہ یہ ایک سال کے لیے ہو یا 2029ء تک تاہم، مقصد حاصل ہونے پر پارلیمنٹ جب چاہے ایمرجنسی ختم کرنے کا اختیار رکھتی ہے کیونکہ ہمیشہ کے لیے کوئی بھی چیز نافذ نہیں رکھی جا سکتی۔
ایمرجنسی کے نفاذ اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ “فیصل واوڈا کی گفتگو سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوتی تو یہ سخت اقدام اٹھانے کی نوبت نہ آتی۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے اور اب یہ وہ روایتی دہشتگردی نہیں رہی جس کا ملک کو گزشتہ 40 سال سے سامنا تھا۔















