عمرہ زائرین کیلئے ویکسی نیشن کے بغیر سفر کی تاریخ بڑھادی گئی

0
11

پشاور کے عمرہ زائرین کے لیے ویکسی نیشن کے بغیر سفر کی تاریخ بڑھا دی گئی۔
فوکل پرسن بارڈر ہیلتھ سروسز غلام مرتضیٰ شاہ کے مطابق پشاور کے عمرہ زائرین اب 25 اکتوبر تک بغیر ویکسینیشن سفر کرسکتے ہیں۔
پشاور سے 25 اکتوبر صبح 10 بجےکے بعد بغیر ویکسینیشن سفرکی اجازت نہیں ہوگی۔
فوکل پرسن بارڈر ہیلتھ سروسز کے مطابق عمرہ زائرین فیڈرل گورنمنٹ میڈیکل سینٹر شامی روڈ پشاور سے ویکسینیشن کرسکتے ہیں۔

Leave a reply