اداکاری چھوڑ دی، ایسا کام کرنا چاہتا ہوں جس کا فائدہ مجھے آخرت میں ہو،عمران عباس

0
7

معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے ٹی وی ڈراموں سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اپنی زندگی کی ترجیحات تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق اب وہ اسلام آباد میں اپنے کنسٹرکشن بزنس اور فلاحی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔
مبینہ طور پر ایک مارننگ شو میں لائیو فون کال کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران عباس نے اس تبدیلی کی تصدیق کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب وہ زندگی میں ایسے کاموں کو ترجیح دینا چاہتے ہیں جو ان کے لیے دنیاوی کامیابی کے ساتھ آخرت کی بہتری کا بھی ذریعہ بنیں۔

عمران عباس نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سے تین برس سے ٹی وی ڈراموں میں کام نہیں کر رہے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے آرکیٹیکٹ بھی ہیں اور اب اپنے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی منصوبوں کو وقت دے رہے ہیں۔

Leave a reply