2036 تک دولت لوگوں کےلیے بے معنی ہو جائے گی،ایلون مسک

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایک وقت ایسا آئے گا جب لوگوں کے لیے پیسہ کمانے اور مالی وسائل کی فکر کرنا غیر اہم ہو جائے گا۔
ان کے مطابق مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس میں ترقی انسانی زندگی کے معاشی نظام کو یکسر تبدیل کر دے گی اور لوگوں کے لیے مالی منصوبہ بندی کی اہمیت بھی کم ہوتی جائے گی۔
اس سے قبل جولائی 2026 میں ایک انٹرویو کے دوران ایلون مسک نے پیشگوئی کی تھی کہ 2036 تک دولت کی اہمیت ختم ہو سکتی ہے، کیونکہ اے آئی اور روبوٹس پیداواری صلاحیت میں غیر معمولی اضافہ کر دیں گے۔















