وزیراعظم شہباز شریف کی سنگاپور کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

0
7

سنگاپور کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ پائیدار سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے پر روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، روابط اور مہارتوں کی ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علاقائی و عالمی امور اور پاکستان کے آسیان (ASEAN) بلاک کے ساتھ بڑھتے ہوئے معاشی روابط پر بھی بات چیت کی گئی، جبکہ آفات سے نمٹنے کے حوالے سے پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور سنگاپور سول ڈیفنس فورس کے مابین ایک مفاہمت کی یادداشت کا تبادلہ بھی عمل میں لایا گیا۔

Leave a reply