اداکار معمر رانا کی ازدواجی زندگی کا 28 سالہ سفر اختتام پذیر، اہلیہ نے خلع لے لی

0
14

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا اور ان کی اہلیہ مہناز پرویز کی ازدواجی زندگی کا تقریباً 28 سالہ سفر اختتام پذیر ہوگیا، لاہور کی فیملی کورٹ نے مہناز رانا کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی۔
کیس کی سماعت فیملی کورٹ میں ہوئی، جہاں مہناز رانا کی جانب سے وکیل خدیجہ صدیقی نے دلائل پیش کیے۔ فیملی کورٹ کے جج زاہد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کردی۔
عدالت میں دائر درخواست میں مہناز معمر رانا نے موقف اختیار کیا کہ اداکار شراب نوشی کے عادی ہیں اور نشے کی حالت میں بیٹیوں کے سامنے گالی گلوچ اور بدسلوکی کا نشانہ بناتے تھے، جس کی وجہ سے وہ اب ان کے ساتھ کسی صورت رہنے کو تیار نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں کی شادی 24 اکتوبر 1998 کو ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ اس سے قبل معمر رانا نے ایک انٹرویو میں جذباتی ہوتے ہوئے علیحدگی کے لیے عدالتی کاغذات پر دستخط کرنے کا اعتراف تو کیا تھا، لیکن ساتھ ہی رشتہ بچانے اور صلح کی امید بھی ظاہر کی تھی۔

Leave a reply