لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد شاہ بخاری نےچیف آف جنرل اسٹاف کا عہدہ سنبھال لیا

0
7

لیفٹیننٹ جنرل سید عمر احمد شاہ بخاری نے پاک فوج کے انتہائی اہم اور کلیدی عہدے، چیف آف جنرل اسٹاف (CGS) کی ذمہ داریاں باضابطہ طور پر سنبھال لی ہیں۔
اس موقر اور آپریشنل تقرری سے قبل وہ پشاور کور (XI Corps) کے کور کمانڈر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے جہاں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز میں فرنٹ لائن پر اہم کردار ادا کیا۔
پاک فوج کے تنظیمی ڈھانچے میں چیف آف جنرل اسٹاف کا عہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، جو براہ راست ملٹری آپریشنز اور انٹیلیجنس کے امور کی نگرانی کرتا ہے۔

Leave a reply