بھارت میں یاتریوں کو لے جانےوالا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، تمام افراد ہلاک

0
12

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یاتریوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
اتراکھنڈ کے وزیرِ اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے حادثے میں تمام 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلی کاپٹر چمولی ضلع میں جوشی مٹھ کے قریب ایک گاؤں کے نزدیک گر کر تباہ ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر نے جمعے کی دوپہر ہندوؤں کے مقدس مقام بدری ناتھ سے پرواز کی تھی، تاہم کچھ ہی دیر بعد اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق علاقے میں شدید بارش اور حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث حادثہ پیش آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ جون 2025 میں بھی کیدارناتھ کے قریب یاتریوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ اکتوبر 2022 میں اسی یاترا کے راستے پر پیش آنے والے ایک اور حادثے میں بھی 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

Leave a reply