بھارت نے خود مانا کہ پاکستان نےشکست دی، یہ ہمارے لیے بڑا اعزاز ہے،وزیر دفاع

0
12

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ہونے والی حالیہ جنگ میں پاکستان کی کامیابی بالکل واضح تھی اور اس حوالے سے کوئی ابہام باقی نہیں رہا، کیونکہ بھارت اور اس کی فوج نے خود بھی اسے تسلیم کیا۔ یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔
سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے 1991 میں سیاست کا آغاز کیا اور گزشتہ 36 سال سے ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ سیالکوٹ ان کی پہچان ہے اور یہاں کے عوام کی بہتری ان کی ذمہ داری ہے، تاہم کبھی کبھی انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ تھک چکے ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔ امریکی صدر بھی متعدد بار پاکستانی کامیابیوں اور گرائے گئے بھارتی طیاروں کا ذکر کر چکے ہیں۔ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کو سفارتی محاذ پر بھی کامیابیاں مل رہی ہیں۔

Leave a reply