سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ

0
9

سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ ،فی تولہ کتنےکاہوگیا،جانئے؟

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں، جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوگیا، جہاں فی اونس قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 896 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، جس سے سونا خریدنے کے خواہشمند صارفین کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave a reply