امریکی وسط مدتی انتخابات،پولنگ سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا دھچکا، عدالت کا اہم فیصلہ

امریکی وسط مدتی انتخابات،پولنگ سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا دھچکا، عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا۔
پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کو عدالتی محاذ پر بڑا دھچکا لگ گیا۔ امریکی سپریم کورٹ نے ریاست کیلیفورنیا میں متنازع ووٹوں کی گنتی روکنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔
ٹرمپ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بعض ووٹرز امریکی شہری نہیں ہیں، جس کے باعث ووٹوں کی گنتی پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔ تاہم سپریم کورٹ نے گنتی روکنے کی استدعا منظور نہیں کی۔















