ٹیکساس میں ریپبلکن جماعت کی 30سالہ اجارہ داری ختم، ڈیموکریٹ امیدوار جیمز ٹالاریکو گورنر منتخب

امریکی ریاست ٹیکساس کے سینیٹ انتخابات میں بڑا سیاسی اپ سیٹ، ڈیموکریٹ امیدوار جیمز ٹالاریکو نے ریپبلکن امیدوار اور ریاستی اٹارنی جنرل کین پیکسٹن کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے جیمز ٹالاریکو کی کامیابی کا اعلان کیا، جنہوں نے 59.4 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
اس کامیابی کے ساتھ ٹیکساس میں گزشتہ تین دہائیوں سے قائم ریپبلکن جماعت کی اجارہ داری ختم ہوگئی، 1994 کے بعد پہلی مرتبہ کسی ڈیموکریٹ امیدوار نے ریاستی سطح پر کامیابی حاصل کی ہے۔















