کیلیفورنیا کے گورنر نے قیدیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے تمام قیدیوں کی سزائے م*وت عمر قید میں تبدیل کر دیں۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے ریاست میں موجود تمام 548 قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا تاریخی اعلان کر دیا ہے۔
گورنر کا کہنا ہے کہ یہ قدم انہوں نے اس ضمیر کے تحت اٹھایا جو انہیں رات کو سونے نہیں دیتا تھا۔عوام کے نام جاری کردہ ایک کھلے خط میں گورنر گیون نیوسم نے وضاحت کی کہ تمام قیدیوں کی سزائے م*وت کو عمر قید میں بدلا جا رہا ہے، تاہم یہ مجرم اپنی پوری زندگی جیل میں ہی گزاریں گے اور انہیں کسی بھی قسم کی رہائی کا کوئی حق حاصل نہیں ہوگا۔















