سیوریج کے 29 نمونوں میں افغانستان سے آنے والے پولیو وائرس کی تصدیق

0
6

افغانستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستان میں بھی وائرس کی منتقلی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان میں گزشتہ دو ماہ کے دوران رپورٹ ہونے والے 40 سے 50 فیصد پولیو کیسز کا تعلق افغانستان سے سامنے آیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سال پولیو کے 9 کیسز جبکہ افغانستان میں 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع خیبر میں سامنے آنے والے تینوں پولیو کیسز کا جینیاتی تعلق بھی افغانستان سے ثابت ہوا ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان کے سیوریج کے 29 نمونوں میں افغانستان سے آنے والے پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ افغانستان سے منتقل ہونے والا وائرس کراچی، جامشورو، راولپنڈی اور ملتان تک پہنچ چکا ہے۔

Leave a reply