حسینہ واجد مفرور مجرم ہیں بھارت انہیں ہمارے حوالے کرے،بنگلا دیشی حکومت

بنگلادیشی حکومت نے بھارت میں مقیم سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی نئے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ بنگلادیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک کسی دہ*ش*ت گ*ر*د کو پاسپورٹ جاری نہیں کرتا۔ ان کے مطابق شیخ حسینہ ایک مفرور مجرم ہیں اور بنگلادیش بھارت کے ساتھ موجود حوالگی کے معاہدے کے تحت انہیں واپس لانا چاہتا ہے۔
ہمایوں کبیر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کیا شیخ حسینہ کے ساتھ ایک عام مسافر جیسا برتاؤ کیا جائے اور انہیں اپنے سسرالی گھر آنے کی دعوت دی جائے؟ دوسری جانب شیخ حسینہ نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ وہ وطن واپس آ کر عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہتی ہیں۔ ان کے معاونین کے مطابق واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان ضروری دفتری اور قانونی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شیخ حسینہ نے بھارت میں قیام کے دوران وطن واپسی کے لیے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی درخواست دی تھی۔ بنگلادیش کی جنگی جرائم کی عدالت نے گزشتہ سال نومبر میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے خلاف مہلک کریک ڈاؤن کا حکم دینے کے الزام میں انہیں ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی تھی، تاہم شیخ حسینہ نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔














