کیا واقعی کوئی سمجھتا ہے کہ یہ الیکشن شفاف تھےٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات پر سوال اٹھا دیے

0
7

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی شکست کے بعد انتخابی نتائج پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی ان انتخابات کو شفاف سمجھتا ہے؟ انہوں نے انتخابی جائزوں اور حتمی نتائج میں فرق پر بھی حیرت کا اظہار کیا۔
ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں پولنگ کے عمل، ووٹوں کی تعداد میں اچانک اضافے اور ووٹنگ مشینوں سے متعلق سوالات کیے، تاہم ان الزامات کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا۔

واضح رہے کہ 3 نومبر 2026 کو ہونے والے مڈٹرم انتخابات کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کی۔ فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی 54 جبکہ ایوانِ نمائندگان میں 254 نشستیں ہیں۔

Leave a reply