امریکا اور اسرائیل کو ان کے گھناؤنے جرائم کا نتیجہ انتخابات میں مل گیا،مسعود پزشکیان

0
7

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو اپنے مبینہ سنگین جرائم کا جواب انتخابی نتائج کی صورت میں مل گیا ہے۔ ان کے مطابق عوام نے انتخابات کے ذریعے جنگ پسندانہ پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ کوپ 31 اجلاس جارحیت کے تباہ کن اثرات دنیا کے سامنے لانے کا ایک اہم موقع ہے۔ اجلاس میں ایران اور خطے کے ماحول پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے اثرات کو اجاگر کیا جائے گا۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ یورپی انتخابات کے نتائج سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ عوام جنگ پسندانہ نظریات کے حامی نہیں ہیں۔

Leave a reply