پنجاب کے شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی، فضائی آلودگی برقرار

0
7

پنجاب کے شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،آج بھی فضائی آلودگی برقرارہے۔

پنجاب کے بیشتر شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک ہے اور ہوا کا معیار آج بھی انتہائی مضرِ صحت ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم گزشتہ روز کے مقابلے میں آلودگی کی شدت میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فضائی آلودگی کی بلند ترین سطح بہاولپور میں 533 ریکارڈ کی گئی، جبکہ ملتان 458 کے ساتھ دوسرے، لاہور 391 کے ساتھ تیسرے اور فیصل آباد 212 کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔

Leave a reply