پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے سستا

0
7

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 49 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 891 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی
ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 900 روپے کم ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 900 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے ہوگئی۔
10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ہزار 201 روپے کمی سے 3 لاکھ 52 ہزار 911 روپے پر آگئی، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 3 ہزار 851 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 23 ہزار 513 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 49 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 891 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 111 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 467 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 95 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 687 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت ایک ڈالر 11 سینٹ کمی کے بعد 49 ڈالر 89 سینٹ فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

Leave a reply