پاکستان نے پولوورلڈ کپ کوالیفائرکے میچ میں بھارت کوشکست دیدی

پاکستان نے پولوورلڈ کپ کوالیفائرکے میچ میں بھارت کوشکست دیدی
نائیجیریا میں جاری ایونٹ کے پلے آف مرحلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 7-4 سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑیوں کو چار گول تک محدود رکھا اور اہم کامیابی اپنے نام کرلی۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ایران کو بھی شکست دی تھی۔
پلے آف مرحلے میں مسلسل دو فتوحات کے بعد پاکستان کی ورلڈ کپ تک رسائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا آخری میچ اتوار کو میزبان نائیجیریا کے خلاف کھیلے گی، جس میں کامیابی پاکستان کی پیش قدمی کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔














