کاروباری ہفتےکےآخری روزسونےکی قیمت میں کمی

0
22

کاروباری ہفتےکےآخری روزسونےکی قیمت میں کمی ہوگئی۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 884 ڈالر پر آگیا ہے۔

Leave a reply