فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ تربت، شہداء کو خراجِ عقیدت

0
7

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تربت میں شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر انہیں بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں صوبے میں جاری سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مشکل آپریشنل حالات میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ تیاری اور ملکی دفاع کے لیے عزم کو سراہا۔

انہوں نے بلوچستان میں امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے صوبے کے عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Leave a reply