پی سی بی نے 8 ویمن کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا

0
5

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 سیزن کے لیے 8 ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان ویمنز ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے دورے کی تیاری کر رہی ہے۔پی سی بی کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹس کے تحت فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کو کیٹیگری اے، منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کو کیٹیگری بی جبکہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔
ویمن کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا تعین ان کی حالیہ فارم، فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Leave a reply