ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر برونسن ریڈ38 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

0
4

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف آسٹریلوی ریسلر برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا اصل نام جرمین ہیلی تھا اور ان کی موت طبی پیچیدگیوں کے باعث ہوئی۔ برونسن ریڈ رواں ماہ منعقد ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول ایونٹ کے دوران زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق مسائل سامنے آئے۔

رپورٹس کے مطابق ریسلنگ ایونٹ کے دوران برونسن ریڈ کی پسلیوں میں متعدد فریکچرز آئے تھے جبکہ ان کے گردے کو بھی زخم پہنچا تھا۔ ان کے انتقال کی خبر نے ریسلنگ شائقین کو افسردہ کر دیا ہے۔ تاہم، ان کی موت کی حتمی طبی وجوہات اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کی باضابطہ تصدیق ضروری ہے۔

Leave a reply