پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کے بعد محمد حفیظ کھل کر سامنے آگئے

0
158

پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کے بعد محمد حفیظ کھل کر سامنے آگئے

پاکستان ٹوڈے: پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کے بعد محمد حفیظ کھل کر سامنے آگئے،سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئےسابق کپتان محمد حفیظ نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ بطور ڈائریکٹر پی سی بی کے ساتھ مثبت اصلاحات کی کوشش کی تاہم بدقسمتی سے نئی مینجمنٹ نے میری 4 سالہ تقرری کو محض 2 ماہ میں ختم کردیا۔حفیظ نے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح خود کو عوام کی عدالت میں پیش کرتا ہوں، آئندہ آنے والے دنوں میں دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شکستوں کی وجوہات کے علاوہ دیگر حقائق بھی عوام کے سامنے رکھوں گا۔

محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ وقار اور فخر کے ساتھ پاکستان کو ترجیح دی اور نمائندگی کی، پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات ہیں۔واضح رہے کہ 15 فروری کو بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ محمد حفیظ نے بطور ٹیم ڈائریکٹر عہدہ چھوڑ دیا ہے۔بحیثیت ٹیم ڈائریکٹر حفیظ کے دور میں پاکستان کو آسٹریلیا کے حالیہ دورہ ٹیسٹ میں 0-3 سے شکست
کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے علاوہ نیوزی لینڈ میں 5 میچوں کی ٹی20 سیریز میں بھی 1-4 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

 

قبل ازیں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ڈائریکٹر کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا تھا، محمد حفیظ کھلاڑیوں کو غیر ملکی ٹی20 لیگز کیلئے (این او سی) نہ دینے پر بضد تھے جبکہ پرفارمنس سے بھی خوش نہیں تھے۔واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کپتان حفیظ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی20 مقابلوں میں 12 ہزار 780 رنز بنائے جبکہ 253 وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a reply