پاکستانی اداکارہ نوین وقارخواتین کو عزت نہیں مل رہی تو رشتہ ختم کرنے کی ہمت کریں
(پاکستان ٹوڈے)نوین وقار نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
طلاق کے معاملے پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ والدین کو یہ سوچنا چاہیے کہ ان کی بیٹی کی زندگی طلاق سے زیادہ اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدین اپنی بچیوں کی اس طرح تربیت کریں اور انہیں سمجھائیں کہ اگر کہیں انہیں عزت نہیں مل رہی، انہیں تشدد برداشت کرنا پڑ رہا ہے تو وہ اس رشتے کو ختم کرنے کی ہمت کریں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو بھی یہ بات سمجھنی ہوگی کہ اگر طلاق کے بعد والدین بھی انہیں گھر میں رکھنے کو تیار نہیں تو انہیں اپنے راستے خود بنانے پڑیں گے۔
نوین وقار کے مطابق ان کا یقین ہے کہ خدا نے ہر کسی کا نصیب لکھا ہوتا ہے اور ہر کسی کی زندگی میں وہی باتیں ہونا ہوتی ہیں جو ان کے نصیب میں لکھی جا چکی ہوتی ہیں، اس لیے لڑکیوں کو طلاق کے وقت یہ سوچ کر پریشان نہیں ہونا چاہیے کہ اگر والدین نے بھی انہیں نہیں رکھا تو کیا ہو گا؟
نوین وقار نے یہ بھی کہ طلاق خوشی کی بات نہیں بلکہ انتہائی خوفناک ہے لیکن یہ بھی یاد رکھا جانا چاہیے کہ اس پر دنیا کا اختتام نہیں ہوتا۔ خواتین کو یہ سوچنا چاہیے کہ اگر خدا نے انہیں اتنی بڑی مشکل سے نکالا ہے تو اسی نے ان کے لیے آگے بھی بہت کچھ کر رکھا ہو گا۔
اداکاراحدرضامیرنےافیئرزسےمتعلق افواہوں پرلب کشائی کردی
نومبر 21, 2024اداکاراکشےکمارنےاہلیہ ٹوئنکل کےبارےمیں بڑاانکشاف کردیا
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عمران خان سےملاقات،مولاناکی مداخلت سےپی ٹی آئی کواجازت مل گئی
اکتوبر 19, 2024 -
مسلسل کمی کےبعدسونےکی قیمت میں اضافہ
جولائی 22, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔