
پاکستان ٹوڈے: انٹربورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی کراچی بورڈ نے فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔۔۔چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کی خصوصی ہدایات پر تمام گروپس کا الگ الگ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ انٹربورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹر میڈیٹ سال ِاول اور سال ِ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کا پہلا مرحلہ بروز منگل 28 مئی 2024 سے شروع ہوگا۔
انٹر میڈیٹ حصہ اول وحصہ دوم کے امتحانات کے پہلے مرحلہ میں سائنس پری میڈیکل ، پری انجینئرنگ ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس کے سالانہ امتحانات رواں مہینے 28 مئی کو شروع ہوں گے، جو 26 جون 2024 تک جاری رہیں گے۔
صبح کی شفٹ میں 9 بجے سے 12 بجے تک سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس کے امتحانات منعقد ہوں گے، جبکہ شام کی شفٹ میں 2 بجے سے 5 بجے تک سائنس جنرل کے امتحانات لیے جائیں گے۔
سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
مئی 13, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسد امانت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے
اپریل 8, 2025 -
گڈزٹرانسپورٹ کاکرایوں میں 40فیصدکمی کااعلان
اپریل 11, 2026
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














