ہیٹ ویو کا خطرہ، پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اداروں کو گائیڈ لائنز جاری کردیں

0
98

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت21  سے 27 مئی کے دوران پنجاب میں شدید ہیٹ کا خدشہ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بڑے شہر میدانی علاقے اور خصوصاً جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی شدید لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

ڈی سیز کو عوامی مقامات پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت, ضلعی انتظامیہ کو ہیلپ لائن نمبرز اور مساجد میں اعلانات کے زریعے عوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت ، پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو پیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کریں۔

کسانوں کو ہیٹ ویو کے فصلوں پر اثرات سے متعلق آگاہی دی جائے ۔ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ عوامی اجتماع والی جگہوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنائے۔ بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر بینرز کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو بارے آگاہی دیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کی ویٹرنری کیئر سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت، جانوروں کی منڈیوں کے مقامات پر صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ پی ڈی ایم اے کی انتظامیہ کو ہدایت، پی ڈی ایم اے پنجاب کی محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت۔

محکمہ صحت ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹر قائم کرے۔ ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کی ابتدائی طبی امداد کیلئے ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔ عوامی مقامات پر موبائل ہیلتھ یونٹس اور مستقل بنیادوں پر میڈیکل کیمپس لگانے کی ہدایت، محکمہ تعلیم کو سکولوں کے انٹری پوائنٹس پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کے بارے فلیکسز لگانے کی ہدایت۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی سکول ٹائمنگز میں کمی کے ساتھ 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو چھٹیاں دینے کی ہدایت، شہری ہیٹ ویو کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ دھوپ میں سر کو ڈھانپ کر رکھیں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ بچوں بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں ۔

دل کے عارضہ میں مبتلا افراد خصوصی احتیاط کریں دھوپ میں باہر نہ نکلیں۔ شہریوں سے التماس ہے کہ ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں ۔ احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہیٹ ویو کے نقصانات سے بچاؤ ممکن ہے۔

Leave a reply