پاکستان اورامریکا کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست ہوئی

0
62

ڈیلس: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں امریکا نے سپراوور میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی ۔

ڈیلس میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے۔

160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکا نے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر ہوگیا تھا۔ امریکا کی جانب سے بیٹنگ کرنے کیلئے آرون جونز اور ہرمیت سنگھ میدان میں اترے، پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے بولنگ کروائی۔

امریکی آل راؤنڈر آرون جونز نے پہلی گیند پر چوکا لگا کر دوسری گیند پر ڈبل رن سکور کیا، تیسری اور چوتھی گیند پر ایک ایک سکور ہوا، اس کے باد پانچویں گیند پر 2 جبکہ چھٹی گیند پر آرون جونز ڈبل رنز بناتے ہوئے رن آؤٹ ہو گئے، سپر اوورز میں 2 وائیڈ گیندوں پر 2،2 سکور جبکہ تیسری وائیڈ بال پر 3 رن کے باعث پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا ۔

امریکا کی جانب سے نوتھوش کینجیگے نے 3، سوربھ نیتراولکر نے 2 جبکہ علی خان اور جسدیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی بلے باز کی جانب سے بیٹنگ کیلئے فخر زمان اور افتخار احمد آئے جبکہ امریکا کی طرف سے بولنگ کروائی۔ آل راؤنڈر کے دوران افتخار احمد نے پہلی بال فیس کی جبکہ دوسری گیند پر چوکا لگایا، اس کے بعد ایک وائیڈ گیند ہوئی، افتخار احمد کے تیسری گیند پر کیچ آؤٹ ہونے کے بعد شاداب خان بیٹنگ کیلئے آئے، ایک اور وائیڈ گیند کے بعد چوتھی گیند پر چوکا لگایا، پانچویں گیند پر 2 رن ملے جبکہ آخری گیند پر ایک سکور ہوا یوں قومی ٹیم ہدف کے جواب میں 13 رنز ہی بنا پائی اور  6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں امریکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 44 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے  بیٹنگ کا آغاز مایوس کن رہا قومی بلے باز کے 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز پاور پلے میں 26 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

شاداب خان 40، افتخار احمد 18 جبکہ محمد اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، شاہین شاہ آفریدی 23 اور حارث رؤف 3 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

 

Leave a reply