ڈینگی کےوارجاری:24گھنٹوں میں مزید16کیسزرپورٹ

0
42

ڈینگی کےوارجاری ہےگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید16مریض منظرعام پرآگئے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیےگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 16 کیسز رپورٹ ہوئےایک ہفتہ میں 69 کیسز جبکہ رواں سال  میں اب تک ڈینگی کے 368 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اعدادوشمارکےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے 1، راولپنڈی سے 13، فیصل آباد سے 1 اور لیہ سے 1 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کاکہناہےکہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

Leave a reply