صرافہ مارکیٹ میں مسلسل اضافےکےبعدسونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی ہوگئی۔
سوناخریداروں کےلئےاچھی خبر،مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑی کمی ہوگئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کی کمی ہونےسےسونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کی کمی سے 2497 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 850 روپے ہوگئی۔
واضح رہےکہ گزشہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیاتھا10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 25 ہزار 908 روپے پر پہنچ گیاتھا۔
یادرہےعالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کے اضافے سے 2518 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 پر مستحکم رہی تھی۔
سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔