ڈالرکی قیمت میں کمی

0
9

کاروباری ہفتےکےپہلے روزکرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.16 روپے سے کم ہوکر 278.13 روپے پر بند ہوا۔جبکہ کاروبارکےاختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 75 پیسے پر مستحکم رہا۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 158 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 491 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 441 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔139 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 253 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 53 کروڑ 46 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔اسٹاک مارکیٹ میں 8 ارب 88 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,993 جبکہ کم ترین سطح 79,368 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply