
پاکستانی شوبزانڈسٹری کی اداکارہ مدیحہ امام کو بھارتی شہری سےنکاح کرنے پر لوگوں نےتنقیدکانشانہ بنایاجس کےجواب میں اداکارہ نےلوگوں کوآئینہ دکھادیا۔
حال ہی میں اداکارہ مدیحہ امام نےایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں پرانہوں نےاپنی زندگی اورکیرئیرکےبارےمیں کھل کربات کی۔
گفتگوکرتےہوئےاداکارہ کاکہناتھاکہ میرےشوہرکاتعلق بھارت سےہے، اس لئے لوگوں نے میرے شوہر کو ہندو مذہب سے جوڑ دیا لوگوں نےمیری شادی پر مجھے بہت تنقید کا نشانہ بنایا ، میرے نکاح کا مذاق اڑایا گیا، میں نے لوگوں کی غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر اپنےنکاح نامے کی تصویر لگائی تو اس پر مجھے ذلیل کیا جارہا ہے۔
بات کوجاری رکھتےہوئےمدیحہ امام کامزیدکہناتھاکہ مجھ سے غلطی ہوگئی، میں نے اپنے نکاح کی تصویر دکھا کر لوگوں کو سچ بتانے کی کوشش کی، سوشل میڈیا پر مجھے زیادہ تر کمنٹس برے ہی ملتے تھے، جس پر میں سوچتی تھی میں نے ایسا کیا کیا ہے؟ یہ غلط بات ہے کسی کی شکل کا مذاق بنایا جائے، نکاح جیسے پاک رشتے کا مذاق اڑایا جائے، میں نے لوگوں کو سمجھانے کی بہت کوشش کی، اس کے بعد میں نے توجہ دینا چھوڑ دی۔
اُن کاکہناتھاکہ کیا ہمارے ملک میں ایک ہی مذہب ہے؟ لوگوں کو لگتا ہے کہ بھارت میں صرف ایک ہی مذہب کے لوگ رہتے ہیں۔
جواایپ کیس:رجب بٹ اورندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں توسیع
فروری 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دپیکا، رنویرکے گھرنئے مہمان کی آمد متوقع
فروری 20, 2024 -
سردی کی لہر میں زبردست اضافہ متوقع، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
دسمبر 13, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














